اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی علی گوہر بلوچ نے حکمران جماعت کو پیشکش کی ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف میرا چیلنج قبول کرے تو میں عبدالحفیظ شیخ کو ووٹ دینے کو تیار ہوں۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ن لیگی ہوکر حفیظ شیخ کو ووٹ دوں گا اگر پی ٹی آئی والے حفیظ شیخ کے گھر کا بھی پتہ بتا دیں۔ مسلم لیگ ن کے ایم این اے نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سینیٹ الیکشن میں عبدالحفیظ شیخ کے لیے میرا ووٹ پکا کرنے کیلئے وفاقی وزیر خزانہ کے والد کا نام ہی بتادیں۔