لاہور(ویب ڈیسک)حکومت نےشادی کیلئے ایک اور نئی شرط عائد کر دی۔تفصیلات کے مطابق شادی کے لیے دولہا اور دلہن کو کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
حکومت نے محکمہ صحت کو ہدایات جاری کی ہیں کہ دولہا دلہن کے لیے کورونا ٹیسٹ لازمی ہو گا۔ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی شدت کے باعث نکاح سے قبل دولہا دلہن کو کورونا کا ٹیسٹ لازمی کروانا ہو گا۔
دونوں کا کورونا ٹیسٹ کی تصدیق شدہ فوٹو کاپی نکاح رجسٹرارا کو دینا لازمی ہو گا۔جو متعلقہ یونین کونسل میں جمع کرانے کا پابند ہو گا۔ نکاح سے قبل دونوں کو ٹیسٹ دینے ہوں گے جس کے بعد منفی آنے کی صورت میں نکاح ہو گا اگر پازیٹو آتا ہے تو نکاح خواں نکاح نہیں پڑھائے گا۔ذرائع کے مطابق دونوں کے ٹیسٹ شادی سے کم از کم دو دن پہلے نکاح رجسٹرار کے پاس جمع کرانے ہوں گے۔