Home / پاکستان / انصاف کی تیز تر فراہمی کی جانب اہم قدم سپریم کورٹ میں زبردست سہولت فراہم

انصاف کی تیز تر فراہمی کی جانب اہم قدم سپریم کورٹ میں زبردست سہولت فراہم

Sharing is caring!

اسلام آباد(آئی این پی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں کیس رجسٹریشن ڈیسک کا افتتاح کر دیا، تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد نے پرنسپل سیٹ میں کیس رجسٹریشن ڈیسک کا افتتاح کیا، اس موقع پر شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس گلزار احمدنے سپریم کورٹ کو ڈیجیٹل بنانے کیلئے عدالت عظمی کے معزز جج مشیر عالم کی سربراہی میں قائم آئی ٹی کمیٹی کے کردار کو سراہا، چیف جسٹس نے کہا کہ کیس رجسٹریشن ڈیسک کی سہولت سے عوام کو انصاف کی فراہمی میں تیزی آئے گی، پرنسپل سیٹ اسلام

آباد میں قائم رجسٹریشن ڈیسک وکلا اور سائلین کو ضروری ڈیٹا فراہم کرے گا، رجسٹریشن ڈیسک پر ڈائری نمبرز، انگوٹھوں کے نشانات اور شناختی کارڈ کی تصدیق سمیت دیگر اہم معلومات بھی میسر ہونگی،پرنسپل سیٹ اسلام آباد کے علاوہ عدالت عظمی کی دیگر برانچ رجسٹریز میں بھی جلد کیس رجسٹریشن ڈیسک قائم کیے جائیں گے۔ اس موقع پر جسٹس مشیر عالم نے سپریم کورٹ کو ڈیجیٹائز کرنے سے بارے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کیس رجسٹریشن ڈیسک کی سہولت سے غیر قانونی مقدمات کی حوصلہ شکنی ہو گی۔

About admin

Check Also

Top 25+ Creative Bamboo Fence Ideas

The fence of the house in addition to functioning as a protector of the house …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *