Home / پاکستان / بریکنگ نیوز:این اے 75 ڈسکہ سے پی ٹی آئی کتنے ووٹوں کیساتھ میدان مارچکی؟ اعلان کر دیا گیا

بریکنگ نیوز:این اے 75 ڈسکہ سے پی ٹی آئی کتنے ووٹوں کیساتھ میدان مارچکی؟ اعلان کر دیا گیا

Sharing is caring!

ڈسکہ(ویب ڈیسک) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ این اے 75 ڈسکہ سے پی ٹی آئی 7827 ووٹوں کیساتھ میدان مارچکی، احسن اقبال، جاوید لطیف، عطا تارڑ نے آر او کو یرغمال بنا رکھا ہے، الیکشن نتائج کا اعلان کرنے سے روکا جا رہا ہے۔ معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے

ہوئے کہا کہ ن لیگ کی انتخابی نتائج روکنے کے لئے درخواست آئی ہے، ہر ہارنے والا اپنی شکست کی شرمندگی سے بچنے کے لئے اس طرح کے الزمات لگاتا ہے، جن پولنگ سٹیشنز کے نتائج تاخیر کا شکار تھے، ان کے رزلٹ واٹس ایپ پر آر او کو موصول ہوچکے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نتائج کے مطابق اپنے ٹویٹ پر قائم ہوں، آر او آفس میں لیگی لیڈر شپ یرغمال بناکر بیٹھی ہے، وہ اپنے من پسند نتائج لینا چاہتے ہیں، الیکشن کمشن اور آر او قانون کے مطابق فیصلہ کریں، الیکشن قواعد کی خلاف ورزی ہوئی، قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، پریذائیڈنگ افسران نے نتائج لیٹ کیوں کیے ؟ کسی کے دباو میں نہ آئیں، لیگی قیادت کا یہاں کوئی کام نہیں۔ دوسری جانب شہباز گل نے سمجاجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز اور ان کے پاپا کے بیانیے کو شکست ہوئی، پی ٹی آئی این اے 75 کا الیکشن 7827 ووٹوں سے جیت چکی، جب بدعنوانی، ریاست مخالف بیانیہ دیں گے تو ہار آپ کا مقدر ہوگی۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *