Home / اہم خبریں / وزیر اعظم نے لاپتہ افراد کے لواحقین کے احتجاج کا نوٹس لے لیا

وزیر اعظم نے لاپتہ افراد کے لواحقین کے احتجاج کا نوٹس لے لیا

Sharing is caring!

کوئٹہ/اسلام آباد (آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے لاپتہ افراد کے لواحقین کے احتجاجی دھرنے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم نے جلد ملاقات کرنے کا پیغام جاری کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے وزیراعظم کی ہدایت پر ہفتہ کی سہ پہر لاپتہ افراد کیلیے دھرنا دینے والے انکے لواحقین سے ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم کا پیغام پہنچایا۔

وزارت انسانی حقوق کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وفاقی وزیر انسانی حقوق نے لواحقین سے کہا کہ انہیں دھرنا ختم کر کے آئندہ ماہ مارچ میں تین رکنی نمائندہ کمیٹی سے ملاقات کرنا ہوگی اور وہ اس ملاقات کا خود اہتمام کریں گی۔انہوں نے لواحقین سے کہا کہ وہ لاپتہ افراد کی فہرست فراہم کریں تاکہ لاپتہ افراد کے لواحقین سے ملاقات سے قبل لاپتہ افراد کی صورتحال معلوم کر کے وزیراعظم کو آگاہ کیا جا سکے۔اس موقع پر لواحقین نے درخواست کی کہ دھرنا میں موجود 13 خاندانوں کے لاپتہ افراد کے معاملہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ قانون سازی کے ذریعے لاپتہ افراد کے اس عمل کے خاتمہ کو یقینی بنانے کے لئے ہم پرعزم ہیں، اس ضمن میں اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *