Home / سیاست / بریکنگ نیوز:پرویز خٹک اور لیاقت خٹک کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے، بھتیجے نے چچا کو جلسے کا چیلنج کردیا

بریکنگ نیوز:پرویز خٹک اور لیاقت خٹک کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے، بھتیجے نے چچا کو جلسے کا چیلنج کردیا

Sharing is caring!

پرویز خٹک اور لیاقت خٹک کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، لیاقت خٹک کے بیٹے نے والد کی موجودگی میں چچا کو جلسے کا چینلج دے دیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صوبائی وزیر لیاقت خٹک کے بیٹے احد خٹک نے اپنے چچا وزیردفاع پرویز خٹک کو اپنے آبائی گاؤں مانکی شریف میں

جلسے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ آ جائیں مقابلہ کر لیتے ہیں کون بڑا جلسہ کرتا ہے؟ اور کس کے پاس ووٹر زیادہ ہیں ۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے پی کے 63 نوشہرہ میں ضمنی الیکشن کے نتائج ماننے سے انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ

نوشہرہ میں جوہوا اس کا نتیجہ جلد سامنے آجائے گا ، الیکشن کمیشن جائیں گے جس میں ثابت کریں گے کہ بہت بڑا گھپلا ہوا ہے ، پی کے 63 میں دھاندلی سے الیکشن جیتا گیا ، جہاں مسلم لیگ ن نے 6000 جعلی ووٹ ڈالے ، ہمیں حلقہ میں دھاندلی کے ثبوت مل گئے ہیں۔

وزیر دفاع نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن بھی دھاندلی میں برابر کا شریک ہے ، ورنہ کوئی بھی مجھ سے الیکشن نہیں جیت سکتا۔ واضح رہے کہ حلقہ پی کے 63 نوشہرہ میں پی ٹی آئی کو بڑا اپ سیٹ ہوا جہاں مسلم لیگ ن کا امیدوار جیت گیا ، صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 63 کے

ضمنی انتخاب کے تمام 102 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے اعلان کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے اختیار ولی نے 21 ہزار 122 ووٹ لے کر فتح حاصل کی ، جب کہ پی ٹی آئی کے میاں عمر کاکا خیل 17 ہزار 23 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں، اس حلقے میں لیگی رہنما نے پی ٹی آئی کے امیدوار کو 4 ہزار 99 ووٹوں کی واضح برتری سے شکست دے دی ۔

About dnewswala

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *