Home / بزنس / بریکنگ نیوز:چینی پرغیرقانونی سبسڈی لینے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ۔۔۔!!!چئیرمین نیب نے بڑا اعلان کر دیا

بریکنگ نیوز:چینی پرغیرقانونی سبسڈی لینے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ۔۔۔!!!چئیرمین نیب نے بڑا اعلان کر دیا

Sharing is caring!

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ چینی پرغیرقانونی سبسڈی لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، غیرقانونی سبسڈی سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا، صوبوں سے شوگراسکینڈل کی تفصیلات لے کر معاملے کی تہہ تک پہنچا جائے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی زیرصدارت اجلاس ہوا،

جس میں نیب کی جانب سے مبینہ شوگر سبسڈی اسیکنڈل کی تحقیقات میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ شوگر اسیکنڈل کے متعلق مشترکہ تحقیقاٹی ٹیم کی رپورٹ پراظہار اطمینان کیا گیا۔ چیئرمین نیب نے ہدایت کی کہ تحقیقات شفاف،

غیرجانبدارانہ، میرٹ اور پروفیشنل انداز میں مکمل کی جائے۔ تمام صوبوں سے چینی سبسڈی کی تفصیلات لے کر معاملے کی تہہ تک پہنچا جائے۔ ایس ای سی پی سے متعلقہ کمپنیوں کی مالی اورآڈٹ رپورٹس حاصل کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ غیرقانونی سبسڈی سے قومی خزانے کو مبینہ طورپر اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔ چینی پرغیرقانونی سبسڈی لینے والے ہرشخص کیخلاف کارروائی ہوگی۔ دوسری جانب ادارہ شمارت کے مطابق کراچی،

لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی فی کلو قیمت ایک بار پھر 100 روپے کلو تک پہنچ گئی۔ ایک ہفتے کے دوران لاہور میں چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے اور کراچی میں 4 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ کراچی

، لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہری چینی 100 روپے کلو خریدنے پر مجبور ہیں۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا کہ کوئٹہ، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ، ملتان، پشاور، بہاولپور اور لاڑکانہ میں میں چینی کی فی کلو قیمت 95 تک ہے جبکہ فیصل آباد میں چینی 94 اور بنوں میں 93 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔ سرگودھا، حیدرآباد اور سکھر میں چینی 92 روپے تک کلو میں فروخت ہو رہی ہے ،خضدار میں چینی کی فی کلو قیمت 90 روپے تک ہے۔

About dnewswala

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *