Home / پاکستان / حالات خراب یا کچھ اور ۔۔۔؟وزیر اعظم عمران خان تینوں مسلح افواج کے سربراہوں اور وفاقی وزرا کو ساتھ لے کر اچانک آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز پہنچ گئے

حالات خراب یا کچھ اور ۔۔۔؟وزیر اعظم عمران خان تینوں مسلح افواج کے سربراہوں اور وفاقی وزرا کو ساتھ لے کر اچانک آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز پہنچ گئے

Sharing is caring!

راولپنڈی( ویب ڈیسک )ووزیر اعظم عمران خان تینوں مسلح افواج کے سربراہوں اور وفاقی وزرا کو ساتھ لے کر اچانک آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز پہنچ گئے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ہے،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا،

ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان اور نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اور وفاقی وزیر اسدعمر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز آنے والی قیادت کا ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے استقبال کیا۔اس موقع پر وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا ، اجلاس میں قومی ، عسکری قیادت کو علاقائی اور ملکی صورتحال سے آگاہ کیاگیا۔ وزیراعظم نے چیلنجز کے خلاف آئی ایس آئی کی صلاحیتوں کوسراہا۔

About admin

Check Also

Top 25+ Creative Bamboo Fence Ideas

The fence of the house in addition to functioning as a protector of the house …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *