Home / پاکستان / جہاں جیتے وہاں گھس کر مارا، جہاں ہارے وہاں دھاندلی ۔۔۔۔!!! شہباز گل نے ب مریم نواز کو چھٹی کا دودھ یاد دلا دیا

جہاں جیتے وہاں گھس کر مارا، جہاں ہارے وہاں دھاندلی ۔۔۔۔!!! شہباز گل نے ب مریم نواز کو چھٹی کا دودھ یاد دلا دیا

Sharing is caring!

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ‘جہاں سے جیتے وہاں گھس کر مارنے کی بڑھکیں اور جہاں سے ہارے وہاں دھاندلی کا رونا، کیلبری کوئین کی منافقت ہے؛ ، مریم کے پاپا علاج کے نام پر فرار اور اشتہاری ہیں۔’
ڈاکٹر شہباز گل نے مریم نواز کی تقریر پر ردعمل دیئے ہوئے کہا ہے کہ ‘ کیلبری کوئین کی آج جلسے میں تقریر کبھی خوشی کبھی غم کا بہترین امتزاج تھی، جیت کی بھڑکیں اور دھاندلی کا رونا ایک ساتھ جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لسانیت کی بنیاد پر تفریق مسلم لیگ ن کی گھٹیا سیاست کی بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ شریفوں کی بہادری کے کیا کہنے جن کا آدھا خاندان اشتہاری اور مفرور ہو۔ جہاں پر شرمندہ ہونا ہوتا ہے وہاں درباری سرخروئی کی ایکٹنگ کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘ ملکہ جعلسازی 20 پولنگ سٹیشنز والی درخواست پر کاربند رہیں ۔جامعہ مسجد معاذ بن جبل میں علماء و مشائخ کنونشن سےخطاب کرتے ہوئےعلامہ طاہراشرفی کا کہنا تھا کہ فتوی بازی سےحکومت نہیں جائے گی ،غیر شرعی اور تعصب پرمبنی فتوے اورفیصلےکل قوم نےتسلیم کیےاور نہ آئندہ کرے گی،موجودہ حکومت نےعالمی سطح پر ناموس رسالت ﷺ اورعقیدہ ختم نبوتﷺ کے تحفظ کی جدوجہد کی اور کر رہی ہے،اگر عقیدہ ختم نبوت و ناموس رسالتﷺ ، مدارس و مساجد کو کوئی خطرہ ہوا تو سب سے پہلے میدان میں ہم نکلیں گے،ہم نے ماضی میں بھی عقیدہ ختم نبوت و ناموس رسالتﷺ ، مدارس و مساجد کی چوکیدار کی ہے اور آئندہ بھی کریں گے۔

\انہوں نے کہا کہ یکم مارچ تا30مارچ ملک بھرمیں ایک قوم ایک منزل(امن،اخوت،اعتدال)استحکام پاکستان کانفرنسیں،سیمینارز اوراجتماعات منعقد ہوںگے ، جن میں تمام مذاہب ومکاتب فکر کے قائدین شریک ہوں گے،و قف املاک بورڈ ایکٹ میں غیر شرعی شقوں کے حوالہ سے اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے حتمی ہو گی ، وقت املاک بورڈ ایکٹ پر علماء ومشائخ ، مدارس و مساجد کو خوشخبری دیں گے، مدارس و مساجد کے محافظ ہیں،مدارس کے خلاف کوئی کارروائی کی ہے نہ کریں گے،معاشرے میں اخوت ، محبت ، رواداری کے فروغ کیلئے محراب و منبر کو مزید موثر کردار ادا کرنا ہے،پاکستان علماء کونسل کے تحت خواتین کی تعلیم کے حوالے سے ملک گیر مہم چلائی جائے گی،قاضی اور مفتی کو تعصب اور پسند نا پسند کی بناء پر فیصلے اور فتوے نہیں دینے چاہئیں۔

علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ امن کمیٹیوں کے نام پر بلیک میل کرنے والے عناصر کے خلاف قانون حرکت میں آ ئے گا،انٹر فیتھ ہارمنی کیلئے کام کرنے والے تمام اداروں اور این جی اوز کو ایک پلیٹ فارم پر لائیں گے، پاکستان اور عالم اسلام اس وقت جن حالات میں ہے ان میں وحدت ، اخوت ، اتحاد اور باہمی رابطوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے،وزیر خارجہ کے مصر کے دورے سے پاکستان مصر تعلقات میں دس سال بعد مثبت بہتری آئی ہے ،دیگر عرب ممالک کے ساتھ بھی تعلقات میں بھی مزید استحکام آ رہا ہے ، آج مدارس و مساجد گذشتہ ادوار حکومت سے زیادہ محفوظ ہیں ،مدارس کی رجسٹریشن بنک اکاؤنٹس اور تجدید کے مسائل کا حل نکال لیا گیا ہے،مدارس کے نئے امتحانی بورڈز سے مدارس کو تقویت ملے گی ،ہم نے کل بھی مدارس و مساجد کا تحفظ کیا تھا آج بھی کریں گے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ بعض لوگ مدارس میں خوف پیدا کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں ،مدارس کے دینی نصاب میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی ،مدارس کی آزادی اور خود مختاری کو کوئی سلب نہیں کر سکتا ہے اور نہ کرے گا،موجودہ حکومت نے مدارس کووزارت تعلیم کے ساتھ رجسٹریشن کا نظام دیا ہے جو ایک تاریخی کارنامہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سلامتی کے اداروں اور مقتدر اداروں ، عدلیہ اور افواج کے وقار کو مجروح کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں، شریعت اسلامیہ قاضی اور مفتی کو حکم دیتی ہے کہ مقدمہ سنتے اور فتویٰ دیتے ہوئے وہ اپنی سوچ و فکر کو نہیں حقائق کو سامنے رکھے،آج بعض ایسے لوگ بھی مفتی اور منصف ہونے کے دعویدار ہیں جو اپنے دلوں میں تعصب رکھتے ہیں اور اپنے فیصلوں اور فتوئوں کے ذریعے اپنی سوچ مسلط کرنا چاہتے ہیں ، قوم کو ملک و قوم کے خلاف سازشوں کا متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہو گا، 28 فروری کو لاہور ، آٹھ مارچ کو سرگودھا ، 16-17 مارچ کو کراچی میں علماء و مشائخ کنونشن ہوں گے۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *