Home / اہم خبریں / عوام کی سُنی گئی! وزیر اعظم عمران خان نے شہریوں کو سب سے بڑا تحفہ دے دیا

عوام کی سُنی گئی! وزیر اعظم عمران خان نے شہریوں کو سب سے بڑا تحفہ دے دیا

Sharing is caring!

وزیراعظم عمران خان نے دورہ لاہور کے موقع پر شہریوں کو بڑا تحفہ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز لاہور کا دورہ کیا اور کئی اہم منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جو کہ خبروں کی زینت بھی بنے، دورہ لاہور کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے صوبے کی ترقی وخوشحالی کے لئے پنجاب حکومت کے

اقدامات کی تعریف کی۔ وزیراعظم کے دورہ لاہور کی خاص بات آن لائن زمین کی فرد حاصل کرنےکےڈیجیٹل سسٹم کا اجرا تھا، جس کا افتتاح خود وزیراعظم نے کیا، وزیراعظم عمران خان نے بھی نئے نظام کے تحت اپنی زمین کی فردحاصل کی۔ اس سسٹم کے تحت پنجاب بھر میں بائیس ہزار مقامات سے زمین کی فرد آن لائن حاصل کی جاسکےگی۔

وزیراعظم نئے سسٹم کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے بہت اچھاسسٹم بنادیا ہے، اب صرف ایک منٹ میں فرد حاصل کی جا رہی ہے، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جہاں کرپشن کا خاتمہ ہوگا وہاں عوام کو ایک منٹ میں فرد کا حصول ممکن ہوگا۔ اس سے قبل وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبے بھر

میں سرکاری زمینوں پر قبضہ مافیا سےایک لاکھ44ہزار439ایکڑ زمین واگزار کرائی گئی، ریونیو عوامی خدمات کا اجرا کیا جس میں 40 ہزار 27 شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے اب تک 39 ہزار 156 شکایات کا ازالہ کیاگیا۔

About dnewswala

Check Also

Top 25+ Creative Bamboo Fence Ideas

The fence of the house in addition to functioning as a protector of the house …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *