Home / پاکستان / عمران خان نے اپنے آقاؤں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر سازش کے تحت ملکی معیشت تباہ کر دی، مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کو یہودی ایجنٹ قرار دے دیا

عمران خان نے اپنے آقاؤں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر سازش کے تحت ملکی معیشت تباہ کر دی، مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کو یہودی ایجنٹ قرار دے دیا

Sharing is caring!

سکھر(آن لائن)پی ڈی ایم کے سربراہ قائد جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ یہوددی ایجنٹ عمران خان نے اپنے آقاؤں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر سازش کے تحت ملکی معیشت تباہ کر دی ہے، عوام پر مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی کو مسلط کر دیا گیا ہے، ملک کو غیر مستحکم اور عالمی استعماری قوتوں کے حوالے کرنے کی راہ ہموار کرنے کی گھناؤنی کوشش کی جا رہی ہے ان سازشوں کو ناکام بنانے اور ملک کی بقاء، سلامتی و خودمختاری کے تحفظ اور موجودہ سلیکٹیڈ حکمرانوں کو ہٹانے کیلئے پی ڈی ایم نے 26مارچ کو اسلام آباد کی طرف تاریخی لانگ مارچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

عوام کو اس کا ساتھ دینا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی سندھ کے رہنماؤں علامہ راشد محمود سومرو، آغا سید ایوب شاہ، مفتی سعود افضل ہالیجوی، ترجمان مولانا عبدالحق مہر سے گفتگو کے دوران کیا، سکھر سے ترجمان مولانا عبدالحق مہر کے جاری کردہ بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ ہماری تحریک صرف ملکی بقاء و سلامتی اور آزادی تحفظ کیلئے ہے، ملک کی سیاسی تاریخ اور تقدیر بدل دیگا ہم عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے، معیشت کو تباہ کرنے اور ملکی بقاء کو خطرات میں ڈالنے والوں کو اقتدار سے الگ کر کے عوام کے کٹہرے میں لا کھڑا کردینگے انہوں نے مزید کہا کہ چور چور کا شور کرنے والے اب خود پکڑے جا چکے ہیں عمران خان نے نیب کے زریعے لوگوں کو خوفزدہ کر کے اپوزیشن رہنماؤں کا جیل میں ڈال کر ملک و قوم کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا، انہوں نے کہا کہ گیدڑ کبھی شیر نہیں بن سکتا ہم نے پہلے حکمرانوں کی گیدر بھبکیوں کی پرواہ کی نا اب کرینگے پیلے دریا لیکر اسلام آباد گئے اب

عوامی سمندر لیکر جائینگے پچھلی مرتبہ شدید قسم کی رکاوٹیں ڈالنے اور دھمکیاں دینے والے حکمران اس مرتبہ پہلے ہی ہاتھ اٹھا کر شکست تسلیم کر چکے ہیں دریں اثناء مولانا فضل الرحمن نے 6اور 7مارچ کو جامعہ حمادیہ منزل گاہ سکھر میں جے یوآئی کی مرکزی جنرل کونسل کا دوروزہ اہم اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کیلئے اہم فیصلے کئے جائینگے، ترجمان مولانا عبدالحق مہر کے مطابق اس اجلاس کی صدارت مولانا فضل الرحمن کرینگے جبکہ اجلاس میں مرکز اور صوبائی قائدین سمیت ملک بھر سے اراکین اور سینٹ، قومی و صوبائی اسمبلی کے منتخب نمائندگان شریک ہونگے اجلاس میں سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔

About admin

Check Also

15+ Images Explain How To Change Old Tires Into Stunning Works Of Art

Perhaps you would like to try your hand at creating one of these sculptures if …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *