اسلام آباد (ویب ڈیسک) پیمرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی جھوٹی خبر نشر کرنے والے چینلز کیخلاف ایکشن لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے میڈیا چینلز پر چلنے والی غلط خبر کے تنازعے کا نوٹس لے لیا ہے۔
— Report PEMRA (@reportpemra) March 1, 2021
بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز کئی ٹی وی چینلز نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی غلط خبر نشر کر دی تھی۔
اوگرا نے تقریباً 6 سے 7 روپےفی لیٹر تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھانے کی تجویز کی۔ وزیراعظم عمران خان نے یہ تجویز منظور نہیں کی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باوجود وزیراعظم نے اجازت نہیں دی pic.twitter.com/Xwmn3EuhGc
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 28, 2021
اب پیمرا نے اس حوالے سے 14 ٹی وی چینلز کو 7 روز کے اندر جواب داخل کروانے کا حکم دیا ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق خبروں کی تردید کی۔ انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے تقریباً 6 سے 7 روپے فی لیٹر تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی تجویز دی تھی جسے وزیر اعظم عمران خان نے منظور نہیں کیا۔
شہباز گل نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باوجود وزیراعظم نے اجازت نہیں دی۔شہباز گل نے اوگرا کی جانب سے تجویز کردہ نئی قیمتوں سے متعلق سمری کا عکس بھی شیئر کیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل اوگرا نے یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی تھی۔
پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی گئی سمری میں تجویز دی گئی تھی کہ یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی مجوزہ قیمت میں مجموعی طور پر 25 روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا جائے۔سمری کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 22 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 82 پیسے، لائٹ ڈیزل 5 روپے 78 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔