Home / پاکستان / سینیٹ الیکشن سے پہلے اراکین اسمبلی کی وزیر اعظم ہاؤس میں دعوت ،کھانے میں کیا کیا تھا؟ اراکین اسمبلی انتہائی متاثر

سینیٹ الیکشن سے پہلے اراکین اسمبلی کی وزیر اعظم ہاؤس میں دعوت ،کھانے میں کیا کیا تھا؟ اراکین اسمبلی انتہائی متاثر

Sharing is caring!

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اراکین اسمبلی کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے کے شرکا کو جب مچھلی، مٹن قورمہ، مرغی اور دال ماش کے علاوہ کھیر بھی پیش کی گئی تو کئی اراکین اسمبلی ایک دوسرے سے سرگوشی میں کہنے لگے کہ وزیراعظم ہاؤس میں اس سے اچھا کھانا کم ہی میسر آیا ہے۔

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ ظہرانے میں پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی سیاسی جماعتوں کے اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق ظہرانے میں شریک اراکین اسمبلی کو رکن قومی اسمبلی کنول شوذب نے ووٹنگ کے طریقہ کار پر بریفنگ دی۔ ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے دیے جانے والے ظہرانے میں پی ٹی آئی، مسلم لیگ ق، ایم کیو ایم، جی ڈی اے، بلوچستان عوامی پارٹی اور جمہوری وطن پارٹی کے اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔

About admin

Check Also

Top 25+ Creative Bamboo Fence Ideas

The fence of the house in addition to functioning as a protector of the house …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *