Home / پاکستان / سینیٹ انتخابات ، تحریک انصاف کے ظہرانے میں 181میں سے کتنے اراکین اسمبلی نے شرکت کی ؟ تعداد سامنے آگئی

سینیٹ انتخابات ، تحریک انصاف کے ظہرانے میں 181میں سے کتنے اراکین اسمبلی نے شرکت کی ؟ تعداد سامنے آگئی

Sharing is caring!

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ سینیٹ انتخابات کیلئے نمبر پورے ہیں ، اسلام آباد سے ہمارے دونوں امیدوار محفوظ طریقے سے سینیٹ الیکشن جیت جائیں گے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر فواد چوہدری نے کہاکہ ایک رکن سندھ اسمبلی آئے اور انہوں نے داستان سنانے کی کوشش کی جس پر دھکم پیل شروع ہوئی، الیکشن کو شفاف بنانا بھی الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے اور امید ہے کہ الیکشن کمیشن سندھ میں ہونے والے واقعے کا نوٹس لے گا۔

سابق صدر آصف زرداری کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ آصف زرداری بیمار تھے عدالت نہیں آسکتے تھے لیکن یوسف گیلانی کی مہم کیلئے کراچی سے اسلام آباد آئے۔سینیٹ الیکشن کے حوالے سے فوادچوہدری کا کہنا تھاکہ اسلام آباد سے ہمارے دونوں امیدوار محفوظ طریقے سے سینیٹ الیکشن جیت جائیں گے، ہمارے پاس 181 کے لگ بھگ نمبرز ہیں اور آج 181 میں سے 176 لوگوں نے ظہرانے میں شرکت کی لیکن امید ہے کل تک مزید بڑھ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام ایم این ایز سے پوچھا کسی کو ن لیگ کی خاتون امیدوار سے متعلق نہیں پتا تھا، ن لیگ کی قیادت سمجھتی ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے مدرسے کے بچوں کے بل پر انقلاب لے آئیں گے۔اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فوادچوہدری نے کہاکہ اپوزیشن نے جو سیاسی چورن بیچنے کی کوشش کی وہ مکمل طور پر ناکام ہے، ان کی حکمت عملی ناکام ہوگئی ہے اور آج اپوزیشن کے دوبارہ بیانات لانگ مارچ کی طرف چلے گئے ہیں۔

About admin

Check Also

Top 25+ Creative Bamboo Fence Ideas

The fence of the house in addition to functioning as a protector of the house …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *