Home / پاکستان / سرجری تو بہانہ نکلی! وہ کونسا کام ہے جو مریم نواز کے لندن جائے بِنا نہیں ہوسکتا؟ بیرون ملک روانگی سے متعلق نئی کہانی سامنے آگئی

سرجری تو بہانہ نکلی! وہ کونسا کام ہے جو مریم نواز کے لندن جائے بِنا نہیں ہوسکتا؟ بیرون ملک روانگی سے متعلق نئی کہانی سامنے آگئی

Sharing is caring!

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا کہ مسئلہ تب خراب ہوا جب خان صاحب نے مریم کے حوالے سے منع کر دیا کہ بیرون ملک نہیں جانے دوں گا۔ مریم کا مسئلہ عجیب معلوم ہوا۔ انہوں نے کہا کہ لندن میں جائیداد کی تقسیم کا معاملہ ہے ، جب وہ ذاتی طور پر وہاں موجود ہوں گی تو ہی بھائیوں کے ساتھ مل کر جائیداد کی تقسیم کے

معاملات طے ہوں گے۔ ہارون الرشید نے کہا کہ جائیداد کے لیے دنیا بھر میں یہی قانون ہے کہ آپ کو بذات خود موجود ہونا چاہئیے۔ سرجری بھی کروانی ہے ، ایک مدت ہوتی ہے اُس کے بعد سرجری کروانا ہی چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز لندن جانا چاہتی ہیں اور اس کے لیے وہ بہت بے تاب بھی ہیں۔ دوسری جانب حمزہ شہباز نے بھی میٹنگ بلوا لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت کہا گیا کہ کوئی

اختلاف نہیں ہے ، لیکن یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جب کلثوم نواز کا الیکشن تھا تو حمزہ شہباز ملک سے ہی باہر چلے گئے تھے اور انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ تایا کو سمجھا لیں گے۔ ہارون الرشید نے مزید کہا کہ شریف خاندان کے اندر سیاسی بقا کی ایک جنگ ہے۔ شہباز شریف نے کرشمہ دکھایا اور یہ انڈراسٹینڈنگ بھی شہباز شریف کی وجہ سے ہوئی ہے۔ حمزہ شہباز اپنی سیاست کو قربان

تو نہیں کر سکتے لیکن یہ لوگ عوام کے سامنے سر عام اختلافات کا تذکرہ نہیں کریں گے نہ ہی اختلاف ظاہر کریں گے کیونکہ یہ ان کی ضرورت ہے۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کے لیے اب بہت کم خطرہ باقی رہ گیا ہے۔عمران خان بھی ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے ہو سکتا ہے

کہ کچھ لوگوں کے کام کاج ہو جائیں کچھ کے گلے شوکے دور ہو جائیں ۔ لوگوں کو توجہ چاہئیے لیکن عمران خان کا مزاج الگ ہے ، وہ توجہ نہیں دیتے لیکن پارٹیاں ایسے نہیں چلتیں۔

About dnewswala

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *