Home / پاکستان / عمران خان کسی کھوتے کو بھی ٹکٹ دیتے تو ہم اس کو بھی ووٹ دیتے،حلیم عادل شیخ

عمران خان کسی کھوتے کو بھی ٹکٹ دیتے تو ہم اس کو بھی ووٹ دیتے،حلیم عادل شیخ

Sharing is caring!

عمران خان کسی کھوتے کو بھی ٹکٹ دیتے تو ہم اس کو بھی ووٹ دیتے‘‘یہ بات اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اسمبلی پہنچنے پر صحافی کی جانب سے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں کہی ۔اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ تاخیر سے سندھ اسمبلی میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے پہنچے ۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے جان بوجھ کر تاخیر سے اسمبلی لایا گیا اور میری بکتر بند گاڑی

کو جان بوجھ کر راستے میں خراب کردیا گیا تاکہ میں ووٹ کاسٹ نہ کرسکوں،میری تاخیر میں بھی وزیر اعلیٰ، آئی جی اور ایڈیشنل آئی جی ذمے دار ہیں۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں کل سے وڈیوز لیک ہوئیں، ایم پی ایز کو ادھر ادھر کیا گیا۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ عمران خان کسی کھوتے کو بھی ٹکٹ دیتے تو ہم اس کو بھی ووٹ دیتے۔.

About dnewswala

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *