Home / دلچسپ / زیادہ دودھ اورمکھن کھانے سے مرد کون سی سنگین ترین بیماری میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟ سائنسدانوں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

زیادہ دودھ اورمکھن کھانے سے مرد کون سی سنگین ترین بیماری میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟ سائنسدانوں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

Sharing is caring!

لندن(ویب ڈیسک) دودھ اور مکھن وغیرہ کے طبی فوائد سے ہم سبھی آگاہ ہیں لیکن کسی بھی چیزکاحدسے زیادہ استعمال نقصان دہ ہوتا ہے،چنانچہ سائنسدانوںنے دودھ اور مکھن کے زیادہ استعمال کا بھی مردوں کے لیے ایک خوفناک نقصان بتا دیا ہے۔میل آن لائن کے مطابق میو (Mayo)کلینک کے سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ

جو مرد دودھ،مکھن اور پنیر وغیرہ کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں انہیں پراسٹیٹ کینسر لاحق ہونے کا امکان 76فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ سائنسدانوں نے اپنی اس تحقیق کے لیے اس موضوع پر کی جانے والی 47تحقیقات کے نتائج کا تجزیہ کیا۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر جان شین کا کہنا تھا کہ ہمیں ان تحقیقات کے تجزئیے کے دوران پراسٹیٹ کینسر اور ڈیری مصنوعات کے درمیان ایک براہ راست لنک ملا۔ جب ہم نے اس لنک پر تحقیق شروع کی تو معلوم ہوا کہ جو مرد ڈیری مصنوعات زیادہ استعمال کرتے تھے انہیں پراسٹیٹ کینسر لاحق ہونے کے کیس دوسروں کی نسبت کئی گنا زیادہ رپورٹ ہوئے۔ دوران تحقیق یہ بھی معلوم ہوا کہ جو مرد پودوں سے حاصل ہونے والی خوراک زیادہ استعمال کرتے ہیں انہیں یہ کینسر لاحق ہونے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔

About admin

Check Also

Top 25+ Creative Bamboo Fence Ideas

The fence of the house in addition to functioning as a protector of the house …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *