سینیٹ میں وفاقی دارالحکومت کی دو نشستوں کیلئے قومی اسمبلی میں پولنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی بنچوں پر انتہائی تناؤ کی صورتحال بنی ہوئی ہے اور پارٹی قائدین اس بات سے پریشان ہیں کہ کہیں ان کے ارکان مخالف امیدوار کو ووٹ نہ کاسٹ کردیں۔ ایسے میں بعض ارکان سے پوچھ گچھ بھی کی جا رہی ہے
تاہم وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین سے نہیں پوچھا کہ انہوں نے کس کو ووٹ کاسٹ کیا بلکہ ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ عامر لیاقت حسین نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ وہ ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد وزیر اعظم کے چیمبر میں گئے تو انہوں نے وزیر اعظم سے
صرف اتنا سنا ’ عامر تم پر بھروسہ ہے، نہ بتایا کس کو ووٹ دیا، تم نے اسی کو دیا ہوگا جس کو میں نے دیا۔‘ عامر لیاقت کے مطابق وزیر اعظم نے ان پر اعتماد کا اظہار کرنے کے بعد سر اٹھا کر وہی زندہ دل قہقہہ لگایا۔ ’ اللہ سلامت رکھے، (آمین) خان صاحب، اعتماد کا شکریہ۔‘