سینیٹ الیکشن میں وفاقی حکومت کو اگرچہ حفیظ شیخ کے ہاتھوں شکست کی وجہ سے سبکی کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ تاہم اس کے باوجو د حکومت قومی اسمبلی سے خواتین نشست پر کامیاب ہو گئی ہے تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن کے سلسلے میں قومی اسمبلی سے خواتین کی نشست پر ہونے والے الیکشن کے نتائج بھی سامنے آگئے
۔ تحریک انصاف کی فوزیہ ارشد 174 ووٹ حاصل کر کے 13 ووٹوں کی برتری سے کامیاب قرار پائیں۔جبکہ مسلم لیگ ن کی فرزانہ کوثر کو 161 ووٹ ملے۔ دوسری جانب قومی اسمبلی سے جنرل نشست پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے5 ووٹوں سے حفیظ شیخ کو شکست دی۔
یوسف رضا گیلانی کو 169 اور تحریک انصاف کے حفیظ شیخ کو164 ملے جبکہ الیکشن میں 6 ووٹ مسترد ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ آج سینیٹ کی 37 نشستوں پر الیکشن ہوا جس کے لیے پولنگ کا عمل صبح 9 بجے شروع ہوا، پولنگ کا عمل 5 بجے تک جاری رہا۔