Home / پاکستان / پی ایس ایل ملتوی ،وجہ کیابنی ؟ کھیل کے میدان سے شائقین کیلئے بڑی خبرآگئی

پی ایس ایل ملتوی ،وجہ کیابنی ؟ کھیل کے میدان سے شائقین کیلئے بڑی خبرآگئی

Sharing is caring!

پاکستان سپر لیگ پر کورونا کے سائے منڈلانے لگے۔ پی ایس ایل کے باقی میچز کو ملتوی کردیا گیا ہے۔۔ اس حوالے سے پی سی بی حکام اور پی ایس ایل فرنچائز کے درمیان اجلاس کے بعد فیصلہ کیا گیا۔پی ایس ایل میں اب تک کورونا کے 7 کیسز مثبت آچکے ہیں ۔جس کے بعد پی ایس ایل کے باقی میچز کا انعقاد خطرے

میں پڑ گیا ہے۔تین کھلاڑیوں کے گزشتہ روز کیس مثبت آئے جبکہ چار تین دن پہلے مثبت آئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم کو بھی ہوٹل چھوڑنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ وسیم اکرم آج کسی بھی وقت ہوٹل چھوڑ سکتے ہیں ۔ڈاکٹروں نے مشورہ دیا کہ کیونکہ آپ ذیابیطس کے

مریض ہیں لہٰذا آپ کے لیے بہتر ہے کہ آپ ہوٹل چھوڑ دیںادھر پی سی بی کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز کے آل راؤنڈر ڈین کرسٹین نے پی ایس ایل 6 سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے آل راؤنڈر ڈین کرسٹین دبئی روانہ ہوگئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر ٹیموں سے شامل غیر

ملکی کھلاڑیوں نے بھی پی ایس ایل چھوڑ کر اپنے ملک واپس جانے کا فیصلہ کرلیا ہے

About dnewswala

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *