Home / اہم خبریں / میں کبھی یہ نہیں جانناچاہتاتھالیکن ایک رات۔۔۔اِس ٹیکسی ڈرائیور کے ساتھ ایسا کیا ہوا جس نے اس کی زندگی بدل دی؟

میں کبھی یہ نہیں جانناچاہتاتھالیکن ایک رات۔۔۔اِس ٹیکسی ڈرائیور کے ساتھ ایسا کیا ہوا جس نے اس کی زندگی بدل دی؟

Sharing is caring!

بعض اوقات ہمارے معاشرے میں اس قسم کے واقعات رونما ہو رہے ہوتے ہیں، جن کے بارے میں گمان بھی نہیں کیا ہوتا۔ ایسا ہی ایک واقعہ یا یوں کہہ لیں کہ ایک کہانی ہماری ویب آج اپنے پڑھنے والوں کے لیے لائی ہے جس میں ایک ایسے شخص کے بارے میں بتائیں گے جو اپنی زندگی کی بالکل خوش نہیں تھا۔بھارتی شہر امرت سر سے تعلق رکھنے والے اس ٹیکسی ڈرائیور نے اپنی کہانی شئیر کی

جسے فیسبک پیج ہیومنز آف بمبئی نے نشر کیا۔انہوں نے کہا کہ ”میں کبھی بھی ڈرائیور نہیں بننا چاہتا تھا لیکن میری فیملی کے حالات ایسے تھے کہ مجھے ٹیکسی ڈرائیور بننا پڑا۔ میرا موڈ ہر وقت خراب رہتا تھا، یہاں تک کہ میں اپنی ٹیکسی میں سوار مسافروں سے ڈھنگ سے بات بھی نہیں کرتا تھا، نہ گاڑی میں کبھی کوئی گانا چلاتا”۔ٹیکسی ڈرائیور نے بتایا کہ ”یہ سب اس وقت تک چلتا رہا جب تک

میری زندگی میں وہ رات نہ آئی جس نے میرے سوچنے کے انداز کو ہی بدل ڈالا”۔”ہوا کچھ یوں کہ مجھے امرت سر ریلوے اسٹیشن کے باہر دوستوں کا ایک گروپ ملا جن کی ممبئی جانے والی ٹرین چھوٹ گئی تھی، انہیں ایک اور اسٹیشن سے وہ ترین پکڑنا تھی۔ وہ لوگ دوسرے ڈرائیور سے بات کر رہے تھے جو انہیں دو گنا زیادہ پیسوں میں وہاں لے جانے کے لیے تیار تھے”۔”میرا کام اس دن کچھ

زیادہ اچھا نہیں گیا تھا تو میں نے انہیں اپنی ٹیکسی میں بٹھا لیا اور کہا کہ میں اتنے ہی پیسے وصول کروں گا جتنا میٹر چلے گا۔ لہٰذا وہ سب اس بات پر خوشی خوشی رضامند ہو گئے”۔”زندگی میں پہلی بار بطور ٹیکسی ڈرائیور مجھے ذمہ داری کا احساس ہوا، راستہ بھر میری ان سے بات چیت ہوتی رہی، انہوں نے مجھے اپنا کھانا بھی آفر کیا جبکہ ان میں سے ایک نے میرے کام کی تعریف کی اور کہا کہ

سر، آپ کی جاب بہترین ہے۔ آپ دن میں کتنے ہی مختلف لوگوں سے ملاقات کرتے ہیں، ان کے بارے میں جانتے ہیں۔ آپ کی جاب ان افراد سے بہترین ہے جو کرسی اور چئیر پر ایک ہی جگہ بیٹھ کر اپنا کام کرتے ہیں”۔”میں نے انہیں بہت ہی کم وقت میں اسٹیشن پہنچایا جہاں ٹرین اسی وقت پہنچی تھی، ان سب نے میرے لیے تالیاں بجائیں اور کہا کہ انکل آپ تو ہیرو ہو۔ یہاں تک کہ انہوں نے میرے ساتھ

تصویر بھی لی”۔”اس دن مجھے ٹیکسی ڈرائیور ہونے پر فخر محسوس ہوا اور میرے سوچنے کا نظریہ ہی تبدیل ہو گیا”۔میں نے خود سے کہا کہ ”دیکھو یہ تمہاری وجہ سے آج اپنے گھر وقت پر جا رہے ہیں”۔انہوں نے بتایا کہ ”زندگی کے اس سفر کے دوران میرے بہت سے دوست بھی بنے، ایک مرتبہ خاتون اپنی منگنی کی انگوٹھی میری ٹیکسی میں بھول گئیں، ان کے پاس میرا فون نمبر نہیں تھا تو میں

نے اسی جگہ 3 گھنٹے انتظار کیا اور پھر وہ وہاں آ گئیں اور مجھے کہا کہ اس دنیا کو آپ کے جیسے لوگوں کی ہی ضرورت ہے”۔”اسی طرح ایک مرتبہ میرے ایک مسافر نے مجھے صبح 4 بجے فون کیا اور کہا کہ کہیں میرا والٹ آپ کی ٹیکسی میں تو نہیں رہ گیا، میں نے دیکھا تو وہیں تھا۔ میں فورا سے

ائیرپورٹ پہنچا اور انہیں ان کا والٹ دیا، انہوں نے مجھے سے زوردار انداز میں مصافحہ کیا”۔تاہم ٹیکسی ڈرائیور نے بتایا کہ ”اب یہ لوگ میرے بہت اچھے دوست بن چکے ہیں اور جب بھی امرت سر آتے ہیں اور کہیں جانا ہو تو مجھے ہی فون کرتے ہیں”۔

About dnewswala

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *