Home / Uncategorized / سینیٹ انتخا بات اور عامر لیاقت کا ووٹ ! ایک اور تہلکہ خیز انکشاف ہوگیا

سینیٹ انتخا بات اور عامر لیاقت کا ووٹ ! ایک اور تہلکہ خیز انکشاف ہوگیا

Sharing is caring!

سینیٹ انتخابات میں تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت کے ووٹ میں بھی فاش غلطی سامنے آگئی ۔ نجی نیوز چینل سما نیوز کے مطابق عامر لیاقت نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخاب کے بیلٹ پیپر پر ٹک لگا نا ہوتا ہے جبکہ دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنماﺅں کو ووٹنگ کی ٹریننگ دینے

والی پی ٹی آئی رہنما کنول شوذب نے بتا یا ہے کہ بیلٹ پیپر پر امید وار کے سامنے ہندسے میں ایک لکھنا ہوتا ہے ۔ انہوں نے بتا یا کہ میں نے تحریک انصاف کے رہنماﺅں کو ووٹنگ کی ٹریننگ دی تھی ،عامر لیاقت سے غلطی ہو سکتی ہے جو کہ غلطی ہی شمار کی جائے گی

،ان کی نیت پر شک نہیں کیا جا سکتا ۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے بتائے گئے طریقہ کار کے مطابق ممبران کو ٹریننگ دی تھی لیکن عامر لیاقت سے بات نہیں ہو سکی تھی ،شہر یار آفریدی بھی طبیعت کی خرابی کے باعث ٹریننگ میں نہیں آئے تھے

۔سابق چیف الیکشن کمشنر کنور دلشاد نے کنول شوذب کی بات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ 1974سے یہ طریقہ کار چلا آ رہا ہے ۔ واضح رہے کہ حفیظ شیخ اور یوسف رضا گیلانی کے درمیان سینیٹ انتخاب سے قبل ایک پروگرام میں عامر لیاقت نے کہا تھا کہ میں حفیظ شیخ کو ووٹ نہیں دو ں گا ،

ایک شخص پارٹی سے تعلق ہی نہیں رکھتا تو اس کو ووٹ کیوں دوں ،پہلے وہ تحریک انصاف میں آئیں ۔

About dnewswala

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *