لاہور (ویب ڈیسک)رانا ثناءاللہ نے ملتان جلسے اور کارکنان کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ سلیکٹڈ گھبرا گیا ہے۔انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس نے اپوزیشن کو کنٹینرز فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا آج وہ خود اپنے آپ کو بچانے کے لیے کنٹینر ڈھونڈ رہا ہے۔
حکومت کچھ بھی کر لے چاہے کنٹینرز لگا کر رکاوٹیں پیدا کر دے، ملتان جلسہ ہو کر رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ملتان جلسے سے قبل پولیس کی جانب سے غنڈہ گردی سے معلوم ہو رہا ہے کہ سلیکٹڈ گھبرا گیا ہے۔