Home / اہم خبریں / پی ٹی آئی کا ایک اوریارکر! یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن رکوانے کے لیے کیا کر دیا؟ اپوزیشن کے ہاتھ پاؤں پھول گئے

پی ٹی آئی کا ایک اوریارکر! یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن رکوانے کے لیے کیا کر دیا؟ اپوزیشن کے ہاتھ پاؤں پھول گئے

Sharing is caring!

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نومنتخب سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن رکوانے کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں درخواست دائر کردی۔ تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے

کہ ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات مکمل ہونے تک یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جائے۔ فرخ حبیب ، ملیکہ بخاری اور کنول شوزب کی جانب سے دائر درخواست میں سندھ کے صوبائی وزیر ناصر شاہ کی آڈیو ریکارڈنگ کا حوالہ بھی دیا گیا ہے

، اس کے علاوہ مریم نواز کی اس تقریر کا بھی ذکر کیا گیا ہے جس میں انہوں نے ٹکٹ دینے کے وعدے کا اعتراف کیا ہے۔ پی ٹی آئی نے اپنی درخواست میں مریم نواز کے خلاف کارروائی، علی حیدر گیلانی کی نا اہلی اور یوسف رضا گیلانی کی کا میابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا کی ہے۔

About dnewswala

Check Also

Top 25+ Creative Bamboo Fence Ideas

The fence of the house in addition to functioning as a protector of the house …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *