Home / پاکستان / تحریک عدم اعتماد میں پی ٹی آئی کے درجنوں ارکان عمران خان کے خلاف ووٹ دیں گے،رانا ثنا اللہ

تحریک عدم اعتماد میں پی ٹی آئی کے درجنوں ارکان عمران خان کے خلاف ووٹ دیں گے،رانا ثنا اللہ

Sharing is caring!

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جاتی ہے تو خود تحریک انصاف کے 23ارکان اسمبلی عمران خان کے خلاف ووٹ دیں گے۔ ۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پنجاب میں قائد حزب

اختلاف حمزہ شہباز کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے لانے کا دعویٰ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں رانا ثنا اللہ نے ایک نئی پیشکش کا ذکر کیا اور بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے 23 ایم این ایز نے وعدہ کیا ہے

کہ اگر حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئی تو وہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا ساتھ دیں گے۔ اس پیشکش کی حمزہ شہباز نے بھی تصدیق کی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے پوچھا کہ ان ایم این ایز کا تعلق کس صوبے سے ہے ؟

جس پر انہیں بتایا گیا کہ تمام اراکین قومی اسمبلی کا تعلق پنجاب سے ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر حکومتی ایم این ایز ساتھ ہیں تو تحریک عدم اعتماد لائی جاسکتی ہے۔ اس موقع پر حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت تحریک عدم اعتماد کا فائدہ نہیں ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ 26 مارچ کے بعد جامع حکمت عملی بنائیں گے، وہ چیئرمین سینیٹ کے ووٹ کیلئے پرویز الہٰی کے گھر جائیں گے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ وہ بھی پرویز الہٰی سے ووٹ کیلئے رابطہ کریں گے۔

About dnewswala

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *