Home / دلچسپ / ’اب سمجھ آئی شاہین آفریدی ہونیوالے سسر کی وکٹ اڑا کر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کیوں رک گئے تھے‘،سوشل میڈیا صارفین خوشی سے نہال

’اب سمجھ آئی شاہین آفریدی ہونیوالے سسر کی وکٹ اڑا کر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کیوں رک گئے تھے‘،سوشل میڈیا صارفین خوشی سے نہال

Sharing is caring!

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈرشاہد آفریدی کی بیٹی کا فاسٹ باولر شاہین آفریدی سے رشتہ طے پا گیا ہے جس کے بعد سوشل میڈ یا پر اس خبر کے حوالے سے خوب تبصرے ہوئے اور ماضی میں شاہین آفریدی کی جانب سے شاہدآفریدی کی وکٹ لے کر جشن نہ منانے کی ویڈیو پر بھی بات ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے والد نے اس خبر کی تصدیق کی

ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے کے لیے شاہد آفریدی کی صاحبزادی کا رشتہ مانگا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی کے والد ایاز خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے شاہین آفریدی کے لیے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی کا رشتہ طلب کیا تھا جسے شاہد آفریدی کے خاندان نے قبول کرلیا ہے۔ ایا ز خان کا مزید کہنا تھا کہ منگنی کی رسم جلد طے پا جائے گی ، ہمارے شاہد آفریدی کے

خاندان سے دیرینہ تعلقا ت ہیں ۔شاہد آفریدی کے اہلخانہ نے میڈیا کو بتایا کہ شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی بیٹی کے رشتے کے سلسلے میں گزشتہ 2 سال سے بات چیت جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چونکہ شاہین شاہ آفریدی ابھی کرکٹ کھیل رہے ہیں اور شاہد آفریدی کی بیٹی پڑھ رہی ہیں اس لیے دونوں کی منگنی کا باضابطہ اعلان کچھ عرصے بعد کیا جائیگا۔ شاہد آفریدی کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ 2

سال میں شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی کی بیٹی کی منگنی اورشادی کی تقاریب ایک ساتھ ہوسکتی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی سوچ سمجھ کراس بارے میں باضابطہ طور پر اعلان کریں گے، شاہد آفریدی کے اہل خانہ نے میڈیا سے درخواست کی کہ اس حوالے سے کسی بھی قسم کی قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

About dnewswala

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *