عورت مارچ میں شریک ایک خاتون نے آزادی مانگنے والی خواتین کو کھری کھری سنا ڈالی۔ مارچ میں شریک خواتین کے کپڑے دیکھ کر اور ان کے انداز دیکھ کر اس خاتون کا کہناتھا کہ میں کینیڈا میں بھی رہی ہوں۔ وہاں بھی میں نے ایسی بے ہودگی نہیں دیکھی ۔
اب یہ سب کچھ کرکے بھی یہ عورتیں آزادی مانگ رہی ہیں۔ خاتون نے بعض لڑکیوںکے کپڑوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ جس ملک میں یہ ایسے کپڑے پہن کر کھلے عام گھوم رہی ہیں وہ انھیں اور کیا آزادی دے۔کیا یہ کپڑے اتار نےکی آزادی مانگ رہی ہیں۔
یہاں کئی عورتیں سیگریٹ پیتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ایک عورت ہوتے ہوئے مجھے شرم آرہی ہے کہ یا اللہ یہ مزید کون سی آزادی چاہتی ہیں۔ْ