Home / اہم خبریں / کبوتروں سے خوفزدہ بھارت اب غباروں سے بھی ڈرنے لگا

کبوتروں سے خوفزدہ بھارت اب غباروں سے بھی ڈرنے لگا

Sharing is caring!

گذشتہ روز مقبوضہ جموں کشمیر میں پی آئی اے نامی جہاز نما غبارے کو تحویل میں لے لیا گیا۔اس سے قبل بھی بھارت کی جانب سے پاکستانی جاسوس کبوتر کپڑنے کا انکشاف کیا گیا تھا ، تاہم بھارت کا دلچسپ جھوٹ اسی کی جھگ ہنسائی کا باعث بن گیا تھا ،

عالمی میڈیا پر بھی بھارتی دعویٰ کا مذاق بنایا گیا تھا اور اب ایک بار پھر بھارت نے اپنا مذاق خود بنوا دیاہے،بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع کٹھوا میں ہیرانگر سیکٹر کے سوترا چک گاؤں میں ایک طیارے کی شکل کا غبارہ گرا جس پر پی آئی اے لکھا ہوا تھا۔

مقبوضہ کشمیر پولیس نے غبارے کو تحویل مں لے لیا۔سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے دلچسپ ٹویٹس کیے جا رہے ہیں اور بھارت کا خوب مذاق بھی بنایا جا رہا ہے۔ جب کہ ایک بھارتی صارف نے کہا کہ مذاق سے قطع نظر کیا ہمارے ریڈار نے اسے نہیں دیکھا،اگر دیکھا تو اسے کیوں نہیں

مار گرایا اس کے بجائے اسے زمین پر اترنے دیا۔ایک صارف نے کہا کہ کبوتر آپ کے ڈویژن بریگیڈز کے ساتھ چھیڑچھاڑ میں مصروف ہیں تب تک ہماری نئی بیلون بٹالین کو ہیلو کہیں۔ ایک اور پاکستانی صارف نے طنزیہ ٹویٹ میں کہا کہ ۔ واضح رہے اس سے قبل 2015 میں بھی بھارت

کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان سے آئے ایک جاسوس کبوتر کو پکڑا اور کہا یہ کبوتر پاکستان کی جانب سے بھارت کی جاسوسی کے لیے بھیجا گیا ہے، اور تو اور بھارتی حکام کے 4 ادارے اس کبوتر کی تحقیقات میں لگ گئے، لیکن بھارتیوں نے حد کرتے ہوئے کبوتر کا ”

ایکسرے“ بھی کروا لیا ۔ تاہم اب ایک بار پھر سے بھارت نے پاکستان پر جاسوس کبوتر بھیجنے کا الزام عائد کیا ہے ۔ صارفین کی جانب سے بھارتی سیکورٹی اداروں کو بے وقوف قرار دیا جا رہا ہے۔

About dnewswala

Check Also

Top 25+ Creative Bamboo Fence Ideas

The fence of the house in addition to functioning as a protector of the house …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *