Home / اہم خبریں / پنجاب کے 7 بڑے شہروں میں تعلیمی ادارے 15 روز کیلئے بند کردیے گئے

پنجاب کے 7 بڑے شہروں میں تعلیمی ادارے 15 روز کیلئے بند کردیے گئے

Sharing is caring!

ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے چند دیگر شہروں میں تعلیمی اداروں میں 15 روزہ چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس مین بتایا کہ فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، لاہور ، ملتان ، راولپنڈی ، سیالکوٹ

، گجرات میں 15مارچ سے چھٹیوں کا اعلان کیا جارہا ہے جس کے تحت اسکول 28 مارچ تک بند رہیں گے ، جب کہ اسلام آباد میں بھی ان پندرہ روز کے لیے تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس،

تمام صوبوں کے وزرا ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے، ملک میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم نے بھی شرکت کی ، اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔ اجلاس کے بعد ڈاکٹر فیصل سلطان اور شفقت محمود کی میڈیا کو بریفنگ دی

اور بتایا کہ کورونا کیسز میں اضافے کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے چند دیگر شہروں میں 15 روزہ چھٹیوں کا اعلان کیا جاتا ہے۔

About dnewswala

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *