Home / پاکستان / مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی وعدے کے باوجود بے وفائی کریں گے۔۔۔!!!مولانا فضل الرحمان نےدونوں جماعتوں کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کر دیا

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی وعدے کے باوجود بے وفائی کریں گے۔۔۔!!!مولانا فضل الرحمان نےدونوں جماعتوں کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کر دیا

Sharing is caring!

ے یو آئی کے سابق رہنما حافظ حسین نے کہا ہے کہ ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان کو ماموں بنایا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سابق رہنما حافظ حسین احمد نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو دو نہ تجربہ کار بچوں کے

فیصلوں کے ویٹو کے تحت چلایا جا رہا ہے، اس بار بھی مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی وعدے کے باوجود بے وفاقی کریں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو ماموں بنایا جا رہا ہے۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رویے پر مولانا فضل الرحمان نے بھی خدشات کا اظہار کیا ہے،

جن خدشات کا اظہار ہم کرتے آئے ہیں، وہ تمام اب قوم کے سامنے آ رہے ہیں۔ سینیئر سیاستدان کا کہنا ہے کہ سکھر اجلاس میں مولا نا فضل الرحمان کی تقریربھی ان ہی کے لوگوں نے لیک کی،مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے نمائشی صدر ہیں،

اصل میں ایک زرداری سب پر بھاری ثابت ہو رہے ہیں۔ خیال رہے کہ حافظ حسین اس سے قبل بھی پی ڈی ایم کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں- حافظ حسین نے کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے نمائشی صدر ہیں۔

اصل میں پی ڈی ایم میں پیسہ میاں نوازشریف کا اور فیصلہ آصف علی زرداری کا چلتا ہے ۔ ایک بچہ بلاول اور ایک بچی مریم نے پی ڈی ایم کے تمام متفقہ فیصلوں کو ویٹو کردیا ہے۔ پی ڈی ایم کا اللہ ہی جانے کون صدر ہے ۔ مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھوں مولانا فضل الرحمان

کی جیب کٹ گئی ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ برس دسمبر میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) بیانیے کی مخالفت پر حافظ حسین سے پارٹی عہدہ واپس لے لیا گیا تھا۔

About dnewswala

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *