Home / Uncategorized / کبوتروں سے خوفزدہ بھارت اب غباروں سے بھی ڈرنے لگا غبارے پر ایسا کیا لکھا تھاجسے دیکھ کر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

کبوتروں سے خوفزدہ بھارت اب غباروں سے بھی ڈرنے لگا غبارے پر ایسا کیا لکھا تھاجسے دیکھ کر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

Sharing is caring!

اسلام آباد ( آ ن لائن ) مقبوضہ جموں کشمیر میں پی آئی اے نامی جہاز نما غبارے کو تحویل میں لے لیا گیا۔ جہاز پر ‘پی آئی اے’ لکھا دیکھ کر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں اس سے قبل بھی بھارت کی جانب سے پاکستانی جاسوس کبوتر پکڑنے کا انکشاف کیا گیا تھا ، تاہم بھارت کا دلچسپ جھوٹ اسی کی جگ ہنسائی کا باعث بن گیا تھا ، عالمی میڈیا پر بھی بھارتی دعویٰ کا مذاق بنایا گیا تھا اور اب ایک بار پھر بھارت نے اپنا مذاق خود بنوا دیاہے،بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع کٹھوا میں ہیرانگر سیکٹر

کے سوترا چک گاؤں میں ایک طیارے کی شکل کا غبارہ گرا جس پر پی آئی اے لکھا ہوا تھا۔مقبوضہ کشمیر پولیس نے غبارے کو تحویل مں لے لیا۔سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے دلچسپ ٹویٹس کیے جا رہے ہیں اور بھارت کا خوب مذاق بھی بنایا گیا جب کہ ایک بھارتی صارف نے کہا کہ مذاق سے قطع نظر کیا ہمارے ریڈار نے اسے نہیں دیکھا،اگر دیکھا تو اسے کیوں نہیں مار گرایا اس کے بجائے اسے زمین پر اترنے دیا۔ایک صارف نے کہا کہ کبوتر آپ کے ڈویڑن بریگیڈز کے ساتھ چھیڑچھاڑ میں مصروف ہیں تب تک ہماری نئی بیلون بٹالین کو ہیلو کہیں۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *