Home / Uncategorized / عمرے کی بکنگ کب تک کرائی جاسکتی ہے؟ سعودی عرب نے سوشل میڈیا پروائرل اطلاعات کی تردید کردی

عمرے کی بکنگ کب تک کرائی جاسکتی ہے؟ سعودی عرب نے سوشل میڈیا پروائرل اطلاعات کی تردید کردی

Sharing is caring!

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے 15 شعبان اور 15 رمضان سے عمرہ بکنگ کے بارے میں سوشل میڈیا پر وائرل اطلاعات کی تردید کی ہے۔غیرملکی اخبار کے مطابق سوشل میڈیا پر یہ اطلاع گردش کررہی تھی کہ اس سال عمرہ بکنگ دو مراحل میں ہوگی۔ پہلے مرحلے کی شروعات 15 شعبان سے ہوگی۔اس کے تحت یکم سے 18رمضان تک عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچیں گے، دوسرے مرحلے کی بکنگ 15 رمضان سے کی جائے گی جس کے تحت 19 سے 30 رمضان تک عمرہ زائرین کو آنے کی اجازت ہوگی،وزارت حج و عمرہ نے سوشل میڈیا

پر ان اطلاعات کے حوالے سے کہا کہ وزات کی جانب سے ایسا کوئی بیان جاری نہیں ہوا، یہ بالکل غلط ہے۔روزنامہ جنگ میں شائع خبر کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ سعودی شہری، مقیم غیرملکی اور وزٹ ویزوں پر آنے والے مارچ کے آخر تک عمرے کی بکنگ کراسکتے ہیں، عمرہ اجازت نامے لینے والے زائرین سے ابھی کورونا ویکسین کی پابندی نہیں کرائی جارہی ہے،وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ عمرہ کے اجازت نامے اعتمرنا ایپ کے ذریعے جاری کیے جارہے ہیں۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *