اسلام آباد (ویب ڈیسک) معاشی انقلاب یقینی۔پاکستان اور جرمنی کے مابین 18.5 ملین یورو کا گرانٹ معاہدہ طے پا گیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
پاکستان اور جرمنی کے مابین طے پانے والے گرانٹ معاہدہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے سکریٹری اقتصادی امور نے معاہدے پر دستخط کئے .معاہدے کے تحت جرمنی پاکستان کو ہیلتھ، انرجی اور کلائمنٹ چینج کے سیکٹرز میں فنڈ مہیا کرے گا جبکہ جرمنی پولیو کی روک تھام اور صحت سے وابستہ خواتین کو بھی سہولیات فراہم کرے گا۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ معاہدے کے تحت جرمنی 1.5 ملین یورو ہارپو ہائیڈل پاور پلانٹ کیلئے مہیا کرے گا۔