اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے احساس پروگرام کے تحت نئے منصوبے ’ کوئی بھوکا نہ سوئے‘ کا افتتاح کردیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پناہ گاہیں اورکوئی بھوکا نہ سوئےپروگرام فلاحی ریاست کا آغاز ہے ،بہت سارےمخیرحضرات اس پروگرام میں شرکت کرنا چاہتے ہیں،’کوئی بھوکانہ سوئے‘پروگرام کا مقصد محنت کشوں کوبہترکھانافراہم کرناہے۔پناہ گاہیں مستحق اورمحنت کشوں کی سہولت کیلئےہیں۔
افتتاح سے قبل کوئی بھوکانہ سوئےپروگرام کے متعلق پروزیراعظم کو سینیٹر ثانیہ نشتر کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔جس میں بتایا گیا کہ نئے پروگرام کے تحت ٹرک تین وقت کھاناپہنچائیں گے،بیت المال احساس کی پناہ گاہیں خوش اسلوبی سےچلارہاہے،پروگرام کوکامیاب بنانےکےلیےپورااسٹرکچر بنایاگیاہے۔