Home / اہم خبریں / سینٹ انتخابات میں ضمیر فروشوں کیخلاف مثالی کارروائی پی ٹی آئی نے 2 اراکین کوپارٹی سے نکال دیا، حکمنامہ بھی جاری

سینٹ انتخابات میں ضمیر فروشوں کیخلاف مثالی کارروائی پی ٹی آئی نے 2 اراکین کوپارٹی سے نکال دیا، حکمنامہ بھی جاری

Sharing is caring!

سینٹ انتخابات میں ضمیر فروشی کے مرتکب افراد کیخلاف سخت اور مثالی کارروائی ،خیبر پختونخوا کے بعد تحریک انصاف سندھ کے اراکین اسمبلی کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کرنے والی پہلی جماعت بن گئی ،پاکستان تحریک انصاف کا جماعتی حکمتِ عملی سے روگردانی کرنے

والے 2 اراکین سندھ اسمبلی کیخلاف فیصلہ کن قدم اٹھا لیا ،پی ـایس ون جیکب آبادـ1 سے اسلم ابڑو اورپی ایس ـ18/گھوٹکی1 سے شہریار خان شر کو پارٹی سے نکالنے کا حکمنامہ جاری کر دیا گیا ،سندھ سے تعلق رکھنے والی دونوں اراکین صوبائی اسمبلی کی بنیادی جماعتی رکنیت ختم کر دی گئی ،

تحریک انصاف کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب غربی سندھ، کراچی نے متفقہ فیصلہ جاری کردیا ،تحریک انصاف کی قیادت کو دونوں اراکین کیخلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کی بھی سفارش کی گئی ۔تحریک انصاف کے مطابق سینٹ انتخابات کے دوران اسلم ابڑو اور شہریار شر نے

جماعتی احکامات سے روگردانی کی،دونوں اراکین سندھ اسمبلی کو اپنی صفائی پیش کرنے کا موقع دیا گیا، واضح اور حتمی شواہد کی پڑتال اور ملزمان کی جانب سے صفائی پیش نہ کئے جانے پر معاملہ نمٹا رہے ہیں، اسلم ابڑو اور شہریار شر کی بنیادی رکنیت ختم کرکے دونوں کو فوری جماعت سے

نکالا جائے، الیکشن کمیشن سے رجوع کرکے دونوں اراکینِ سندھ اسمبلی سے اسمبلی رکنیت بھی واپس لی جائے، ملزمان قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب غربی سندھ، کراچی کے اس فیصلے کیخلاف مرکزی سکیڈ کے روبرو 7 یوم میں اپیل دائر کرنے کے مجاز ہیں

About dnewswala

Check Also

Top 25+ Creative Bamboo Fence Ideas

The fence of the house in addition to functioning as a protector of the house …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *