لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بختاور بھٹو کے منگیتر محمود چوہدری کا اپنی منگیتر سے انوکھا اظہار محبت، ایسا قدم اُٹھا لیا کہ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔تفصیلات کے مطابق بختاور بھٹو کی منگنی چند روز قبل محمود چوہدری نامی شخص سے ہوئی، محمود چوہدری کا تعلق لاہور کی آرئیں برادری سے ہے اور انکا دبئی میں سونے کا کاروبار ہے۔
منگنی کے بعد بختاور بھٹو اور پیپلز پارٹی میڈیا سیل کی جانب سے کچھ تصاویر شیئر کی گئیں، بختاور بھٹو کی جانب سے بھی لکھا گیا کہ “الحمداللہ ہماری منگنی ہوگئی ہے”۔اب محمود چوہدری بھی میدان میں آگئے ہیں اور انہوں نے بھی اپنی منگیتر سے انوکھا اظہار محبت کر ڈالا ہے۔ سماجی رابطوں کی ایپ انسٹا گرام پر محمود چوہدری کی جانب سے بختاور بھٹو کی تصویر اپ لوڈ کی گئی ہے ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں لکھا ہے کہ ” بہارو! پھول برساؤ”۔محمود چوہدری کی اس اظہار محبت کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور ساتھ ہی اس جوڑی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔