Home / پاکستان / موسم کا بڑا یوٹرن محکمہ موسمیات کی پیشگوئی سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے

موسم کا بڑا یوٹرن محکمہ موسمیات کی پیشگوئی سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے

Sharing is caring!

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ،خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور مری میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جمعرات کو وقفہ وقفہ سے جاری رہا جس سے سردی میں مزید اضافہ ہوگیا ، محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری جاری رہی، سوات، اپر اور لوئر دیر اور بنوں میں رات سے جاری بارش سے موسم سرد ہوگیا، کالام کے پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو رہی ہے،

مری میں بھی کبھی ہلکی اور کبھی تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ،آزاد کشمیر میں مظفر آباد، باغ، نکیال اور قریبی علاقوں میں بارش ہوئی ، پہاڑوں پر برفباری سے سردی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔گلگت بلتستان میں استور، غذر اور دیامر میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہو تی رہی ، پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ رات بھر جاری رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، پنجاب، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

About admin

Check Also

10+ Photos How To Cover A Concrete Wall With Stone Veneer Step by Step

In this construction video you can see how to Cover a Concrete Wall with Stone …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *