Home / پاکستان / فوجی جوانوں کی تو تنخواہیں نہیں بڑھیں گریڈ 19کی تنخواہیں بڑھنے پر آرمی چیف کا تشویش کا اظہار

فوجی جوانوں کی تو تنخواہیں نہیں بڑھیں گریڈ 19کی تنخواہیں بڑھنے پر آرمی چیف کا تشویش کا اظہار

Sharing is caring!

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے بہت پریشان کن مسائل ہیں۔اکانومی پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی کی ضمانت ہے اور پاکستان کے دفاع کی ضمانت ہے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ جب ہم نے 19 گریڈ والوں کی تنخواہیں بڑھائیں تو آرمی چیف نے تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ شیخ رشید آرمی کے جوانوں کی تنخواہیں نہیں بڑھیں،ہر آدمی کو اپنے ادارے کی فکر ہوتی ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی جوانوں کی بڑی فکر ہے،انہیں فکر ہے کہ جوانوں کی تنخواہیں نہیں بڑھیں لیکن

اکانومی میں گنجائش نہیں ہے۔میں نے تو قومی اسمبلی میں کہا کہ لوگوں کا تنخواہوں میں گزارا نہیں ہو رہا، جب اکانومی بہتر ہو گی تو ان کی تنخواہیں بڑھیں گی۔شیخ رشید نے نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں مزید کہا کہ وہ پاکستان کے تمام سیاست دانوں، اہم لوگوں سے بلواسطہ یا بلاواسطہ رابطے میں ہیں کیونکہ پاکستان کی سیاست میں کوئی شخص ایسا نہیں ہے جس کی کسی کے ذریعے یا خود ملاقاتیں نہ ہوتی ہوں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری ووٹوں کی خری دو فروخت کرتے رہے ، اس سلسلے میں سب سے زیادہ خرید و فروخت دبئی یا لاہور میں ہوئی اور وہ آصف زرداری نے کی۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بہت سمجھدار ہیں وہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر رمریم نواز کو باہر نہیں جانے دیں گے ، کیونکہ نواز شریف کی غلطی پر وزیر اعظم بہت پچھتا رہے ہیں ، وزیر اعظم کبھی بھی ان سے مفاہمت نہیں کریں گے۔

About admin

Check Also

Top 25+ Creative Bamboo Fence Ideas

The fence of the house in addition to functioning as a protector of the house …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *