Home / پاکستان / عثمان بُزدار کی تبدیلی کی خبریں! پیپلز پارٹی نے حکومت کو کیا آفر کرا دی، پنجاب کا سیاسی منظر نامہ پھر بدلنے لگا

عثمان بُزدار کی تبدیلی کی خبریں! پیپلز پارٹی نے حکومت کو کیا آفر کرا دی، پنجاب کا سیاسی منظر نامہ پھر بدلنے لگا

Sharing is caring!

لاہور (نیوز ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب کے سر سے تحریک عدم اعتماد کا خطرہ ٹلنے کا امکان پیدا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل بڑی جماعت پاکستان مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی سے کہہ دیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو ہی رہنے دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بھی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ے ساتھ ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ملسم لیگ ن کے کچھ لوگ بھی صادق سنجرانی کو ووٹ دیں گے ، کیوں کہ مسلم لیگ ن کو یوسف رضا گیلانی کے جیتنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے اور 12 مارچ کی ہار میں بھی ان کا ہا تھ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام سیاست دان اہم لوگوں سے بلواسطہ یا بلاواسطہ رابطے میں ہیں کیوں کہ پاکستان کی سیاست میں کوئی شخص ایسا نہیں ہے جس کی کسی کے ذریعے یا خود ملاقاتیں نہ ہوتی ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری ووٹوں کیہ خری دو فروخت کرتے رہے ، اس سلسلے میں سب سے ذیادہ خرید و فروخت دبئی یا لاہور میں ہوئی اور وہ آصف زرداری نے کی ۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بہت سمجھدار ہیں وہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر رمریم نواز کو باہر نہیں جانے دیں گے ، کیوں کہ نواز شریف کی غلطی پر وزیر اعظم بہت پچھتا رہے ہیں ، ابوزیر اعظم کبھی بھی ان سے مفاہمت نہیں کریں گے۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *