Home / پاکستان / رانا ثناء اللہ کن کو حکومت کے خلاف اُکسانے لگے؟ ویڈیو وائرل ہوتے ہی نئی بحث چھڑ گئی

رانا ثناء اللہ کن کو حکومت کے خلاف اُکسانے لگے؟ ویڈیو وائرل ہوتے ہی نئی بحث چھڑ گئی

Sharing is caring!

لاہو ر(نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ (ن ) پنجاب کے صدررانا ثنااللہ کی راوی ریور منصوبے کے خلاف کسانوں کو اکسانے کی ویڈیو سامنے آگئی ، جس میں وہ کسانوں سے کہہ رہے ہیں آپ لوگوں کو اکٹھا کریں تاکہ کمیٹی بن سکے۔نجی ٹی وی کے مطابق راوی ریور منصوبے کے خلاف رانا ثنا اللہ کی موجودگی میں تیار ہونیوالی سازش بے نقاب ہوگئی ، رانا ثنااللہ نے راوی ریور منصوبے کے خلاف کسانوں کو اکسانے کی کوشش کی ، جس کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

ویڈیومیں راناثنااللہ نے پوچھا حلقہ کس کا ہے، جسپر ایک شخص نے بتایارانا تنویر کا ہے،رانا ثنا اللہ نے کہا میں ان سے بات کروں گا آپ وہاں لوگوں کواکٹھا کریں، لوگوں کو اکٹھا کریں تاکہ ایک کمیٹی بن جائے۔ویڈیو میں موجود شخص نے کہا رانا صاحب ہم (ن) لیگ کے ساتھ ہیں مقدمے بھگتے ہیں، ہم تو یہ جانتے ہیں زمین نہیں دینی، رانا تنویر ہمارے ساتھ ہیں ، حکومتی اہلکاروں نے مار پیٹ کی ہم پر اورایف آئی آر بھی ہوئی ہیں۔شخص نے دھمکی دی کہ قبضہ کیا تو حکومت کیساتھ کیا کچھ ہوگا مثال بن جائے گی، راناثنا اللہ نے مکالمے میں کہا ملک پرویز کو چاہیے زمین پر قبضے سے پہلے کچھ کرے، جس پر ویڈیو میں موجود شخص کا کہنا تھا کہ رانا صاحب آپ کو وہاں آنا پڑے گا ہماری رہنمائی کریں۔

About admin

Check Also

Top 25+ Creative Bamboo Fence Ideas

The fence of the house in addition to functioning as a protector of the house …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *