Home / پاکستان / 70فیصد درآمدی گندم غیرمعیاری کھانے کے قابل کیسے بنایا جاتا ہے؟تہلکہ خیز دعویٰ

70فیصد درآمدی گندم غیرمعیاری کھانے کے قابل کیسے بنایا جاتا ہے؟تہلکہ خیز دعویٰ

Sharing is caring!

کراچی(نیوز ڈیسک ) سندھ حکومت نے درآمدی گندم کے 70فیصد غیر معیاری ہونے کا دعویٰ کیاہے۔اس ضمن میں سندھ کے وزیر زراعت اسماعیل راہونے کہاکہ مقامی قیمت سے کہیں گنا زائد قیمت پر درآمدی گندم کھانے کے قابل نہیں ہے۔

اپنے بیان میں صوبائی وزیر زراعت نے کہاکہ بیرون ملک سے منگوائی گئی گندم انتہائی غیر معیاری ہے، امپورٹڈگندم میں70فیصد پاکستانی گندم ملا کر کھانے کے قابل بنایا جاتا ہے، مہنگی گندم امپورٹ کرکے قومی خزانے اور صحت کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ وفاقی حکومت نے دوبارہ گندم امپورٹ کرنے کا ٹینڈر کیا ہے۔وزیرزراعت نے کہا کہ 2750روپے فی من کے حساب سے گندم بیرون ملک سے منگو ائی گئی، وفاقی حکومت مقامی کاشتکاروں کو 2 ہزار روپے فی من دینے کو تیار نہیں ہے۔اسماعیل راہونے کہاکہ غیرملکی گندم کی روٹی کھانے کے قابل نہیں ہوتی، مناسب قیمت نہ ملنے پر کسان گندم کاشت نہیں کررہے، خدشہ ہے ملک میں غذائی اجناس کا بحران پیدا ہوگا۔

About admin

Check Also

10+ Photos How To Cover A Concrete Wall With Stone Veneer Step by Step

In this construction video you can see how to Cover a Concrete Wall with Stone …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *