لاہور (ویب ڈیسک)ذرائع کے مطابق قومی ائیر لائن کو چونا لگانے میں اپنوں کے ساتھ ساتھ غیروں کا بھی ہاتھ نکلا۔قومی ائیر لائین (پی آئی اے)کو مالی نقصان پہنچانے پر وفاقی تحقیقی ادارے (ایف آئی اے ) نے 2 غیر ملکی افراد کے خلاف مقدمہ درج کر دیا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کارپوریٹ عبدالرؤف نے بتایا ہے کہ پی آئی اے کو مالی نقصان پہنچانے میں دو غیر ملکی شخصیت کا بھی ہاتھ تھا جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔درج مقدمے میں پی آئی اے کے سابق قائم مقام جرمن سی ای او برنڈ ہلڈر برانڈ اور عارضی کنسلٹنٹ آسٹریلین نژاد ہیلموٹ بیچونفر کو نامزد کیا گیا ہے ۔