Home / پاکستان / عثمان بزدار سے پرویز الٰہی کی ملاقات: چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے حوالے سے بڑا مطالبہ کر دیا

عثمان بزدار سے پرویز الٰہی کی ملاقات: چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے حوالے سے بڑا مطالبہ کر دیا

Sharing is caring!

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں حکومتی امیدوار کی حمایت کا اعادہ کیاہے۔ نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات میں رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی، طاہر رشیداور محمد خان بھٹی بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران موجودہ ملکی اور پنجاب کی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ق لیگ کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں حکومتی امیدوار کی حمایت کا

اعادہ کیا گیا۔عثمان بزدار نے صادق سنجرانی کی حمایت پر چوہدری پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بز دار کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخا ب میں بھی حکومتی امیدوار کو کامیابی ملے گی۔چیئرمین سینٹ الیکشن کے حوالے سے ہم ایک

پیج پر ہیں،پنجاب میں ق لیگ کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے۔مرکز کے بعد پنجاب میں سیاسی تماشا لگانے کی ہر سازش کو مل کر ناکام بنائیں گے۔سپیکر صوبائی اسمبلی پرویز الٰہی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ تحریک انصاف کے اتحادی ہیں اور ہمارا اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

About dnewswala

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *