Home / پاکستان / جو چاہیے لے لو لیکن۔۔۔ (ن)لیگ نے سینیٹرز کو حکومتی امیدوار کو ووٹ دینے کے لیے آنے والی فون کالز کی تصدیق کر دی

جو چاہیے لے لو لیکن۔۔۔ (ن)لیگ نے سینیٹرز کو حکومتی امیدوار کو ووٹ دینے کے لیے آنے والی فون کالز کی تصدیق کر دی

Sharing is caring!

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے الزام عائد کیا ہے کہ اداروں کی جانب سے ان کی جماعت کے سینیٹرز کو چیئرمین سینیٹ کے حکومتی امیدوار کو ووٹ دینے کے لیے فون کالز کرکے ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔ اسلام آباد میں مریم اورنگزیب، احسن اقبال اور

حافظ عبدالکریم کے ہمراہ پریس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میں اس ایوان کو عوام کا نمائندہ ایوان نہیں سمجھتا۔ ہمارے ممبران بتارہے ہیں کہ ان کو ووٹ بدلنے کے لیے فون آرہے ہیں، یہ باتیں اداروں کے لیے خوش ائند نہیں ہیں۔اپوزیشن کے پاس واضح اکثریت ہے۔ملک کا وزیراعظم 70 کروڑ رپے

لیکر سینیٹ کا ٹکٹ دیتا ہے۔سینیٹ کا ایک مقام ہے یہ ادارہ صوبوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ اس ادارے کو2018 میں بھی متنازع کیا گیا اب پھر وہی کوشش ہورہی ہے۔ہمارے پاس ایک سے زائد شہادتیں ہیں، ہم کسی کو نیچا نہیں دکھلانا چاہتے۔ ہم جمہوریت کی فتح چاہتے ہیں

۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہمارے سینیٹرحافظ عبدالکریم کے خلاف پہلے نیب کی کارروائی کی گئی پھر ان کو ڈرانے کی کوشش کی گئی۔اب اینٹی کرپشن ان کے خلاف شروع ہوگئی ہے۔ہماری جماعت پہلے بھی کھڑی تھی اب بھی کھڑی ہے۔

About dnewswala

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *