لاہور(ویب ڈیسک)ذرائع کے مطابق پاک ترک پروڈکشن کمپنیوں کے درمیان معاہدہ ہوا ہے۔اس معاہدے میں پاکستانی مشہور اداکار عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید کو بھی منصوبے کا حصہ بنایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مایہ ناز اداکار عدنا صدیقی نے اپنے انسٹا گرام ایپ پر ایک پوسٹ شئیر کی ہے جس سے پتا چلا ہے کہ پاکستان کے انصاری فلمز اور ترکی کے تکدن فلمز پروڈکشن ہاؤسز کے درمیان مشترکہ منصوبے پر ایک ساتھ کام کرنے کا معاہدہ ہوا ہے۔اس معاہدے کے متعلق اداکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ اس بات پر یقین رکھا ہے کہ فن کو بین الاقوامی اور جغرافیائی سیاسی حدود سے بالاتر ہونا چاہیے،اس طرف میرا یہ ایک چھوٹا سا قدم ہے۔