Home / پاکستان / شادی کی پیشکش پر لڑکی اور لڑکے کو یونیورسٹی سے نکالنے پر غریدہ فاروقی ’ غصے ‘ میں آ گئیں !سوشل میڈیا پر سخت پیغام جاری کر دیا

شادی کی پیشکش پر لڑکی اور لڑکے کو یونیورسٹی سے نکالنے پر غریدہ فاروقی ’ غصے ‘ میں آ گئیں !سوشل میڈیا پر سخت پیغام جاری کر دیا

Sharing is caring!

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں پیلے رنگ کے ٹاپ اور جینز میں موجود خوبرو لڑکی اپنے دوست کو یونیورسٹی میں شادی کیلئے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر پیشکش کر تی ہے ، انہیں جامعہ سے فارغ کر دیا گیاہے جس پر سینئر صحافی غریدہ فاروقی نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کے اس فیصلے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایاہے ۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف لاہور کی طالبہ حدیقہ نے اپنے دوست شہریار کو یونیورسٹی میں پھولوں کے ساتھ شادی کی پیشکش کی جسے نوجوان نے قبول کیا اور حدیقہ کو گلے سے لگا لیا ۔اس موقع پر وہاں طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی جو کہ اس منظر کو اپنے موبائل فون میں عکسبند کر تے رہے جس کے بعد یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آئی اور کچھ لوگوں نے تنقید کی جبکہ کچھ نے ان کے حق

میں دلائل دیئے ۔یونیورسٹی نے معاملہ سامنے آنے کے بعد دونوں کو یونیورسٹی سے فارغ کر دیاہے اور کہاہے کہ حدیقہ اور شہریار نے یونیورسٹی کے قواعد ضوابط کی سخت خلاف ورزی کی ہے ۔ یونیورسٹی کی جانب سے طالبعلموں کو نکالنے پر سینئر صحافی غریدہ فاروقی سخت ناراض ہو گئیں اور انہوں نے انتظامیہ کے فیصلے کو بیوقوفانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ”محبت اور خوشیوں کو

سیلیبریٹ کرنے کی بجائے انہوں نے معصوم طالبعلموں کو یونیورسٹی سے نکال دیاہے ، انتظامیہ کی کیسی انتہا پسند انہ ذہنیت ہے کہ انہوں نے لڑکی کی جانب سے شادی کی پیشکش اور گلے لگانے کو قواعد ضوابط کی خلاف ورزی قرار دیاہے ۔“

About dnewswala

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *