ہندوہوں یا عیسائی ، یہودی ہوں یا بدھ مت، پوری دنیا میں اقلیت کی حیثیت سے رہنے والےمسلمانوں کو تمام مذاہب اور غیر اسلامی ملکوں میں زیر عتاب رکھا جا رہا ہے۔ اب سری لنکا نے بھی مسلمانوں کے مدارس پر پابندی عائد کر دی ہے جبکہ خواتین کے برقع پہننے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
سری لنکا کے پبلک سکیورٹی کے وزیر سراتھ ویرا سیکرا نے اعلان کیا ہے کہ برقع مذہبی انتہا پسندی کی علامت ہے ۔اس لئے جلد ہی کابینہ سے منظوری لے کر اس پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ سری لنکا کے وزیر نے کہا کہ مدارس بند کرنےکی بھی منصوبہ بندی کی جارہی ہے،
نئی قومی تعلیمی پالیسی کے بعد سری لنکامیں کوئی اپنا اسکول نہیں کھول سکے گا۔سری لنکا کی جانب سے مدارس پر پابندی کے باعث ایک ہزار سے زائد مدارس بند کیے جائیں گے۔رئیر ایڈمرل سراتھ ویراسیکارا نے بتایا کہ میں نے پابندی کے
دستاویزات پر دستخط کردیے ہیں جس کی اب کابینہ سے منظوری لی جائے گی جبکہ یہ پابندی ‘قومی سلامتی’ کے تحت عائد کی جائیں گی