Home / پاکستان / گیلانی جیت جاتے تو وزارت عظمیٰ کے امیدوار زرداری تھے، ہارون الرشید

گیلانی جیت جاتے تو وزارت عظمیٰ کے امیدوار زرداری تھے، ہارون الرشید

Sharing is caring!

سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار ہارو ن الرشید کا کہنا ہےکہ اگریوسف رضا گیلانی چیرمین سینیٹ بن جاتے تو سابق صدر آصف علی زرداری وزارت عظمیٰ کے مضبو ط امیدوار تھے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید کا کہناتھا کہ سینیٹ الیکشن میں جوکچھ پہلے حکومت کے ساتھ ہوا ،

اب اپوزیشن کے ساتھ ہو گیا۔دونوں کا ایک دوسرے کے خلاف فارمولہ ایک ہی تھا۔ اگر یوسف رضا گیلانی جیت جاتے تو ان کا اگلا قدم صدر کے خلاف عدم اعتماد تھا،دوسرا اسپیکر کے خلاف تھا، ہارون الرشید نے انکشاف کیا کہ وزارت عظمیٰ کے امیدوار آصف علی زرداری خود تھے

۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ ن لیگ نے ووٹ کیوں نہیں دئیے کیونکہ سیاست آصف علی زرداری کے ہاتھ میں جا رہی تھی،مجھے اطلاعات ہیں کہ انہیں اسلام آباد نہیں جانے دیا جائے گا۔کریک ڈاؤن ہو گا اور پٹائی ہو گی۔ان کے لیے حالات سازگار نہیں،اُنہیں اپنی حکمت عملی پر غور کرنا چاہئیے

About dnewswala

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *