Home / پاکستان / بیٹی نے والدہ بے نظیر بھٹو کی یاد تازہ کر دی ۔۔۔ آصفہ پیپلز پارٹی میں آگے کیا بڑا کر سکتی ہیں ؟پہلی ہی تقریر نے غریدہ کو گرویدہ بنالیا

بیٹی نے والدہ بے نظیر بھٹو کی یاد تازہ کر دی ۔۔۔ آصفہ پیپلز پارٹی میں آگے کیا بڑا کر سکتی ہیں ؟پہلی ہی تقریر نے غریدہ کو گرویدہ بنالیا

Sharing is caring!

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اینکر پرسن غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو زرداری میں دم ہے انہیں مستقل سیاست میں رکھنا چاہیے۔


اپنے ایک ٹویٹ میں غریدہ فاروقی کا کہنا تھا کہ آصفہ بھٹو زرداری کی ملتان جلسے میں سیاسی انٹری پیپلزپارٹی کی اچھی حکمتِ عملی رہی۔ بیٹی ہونے کے ناطے آصفہ نے پی پی کارکنان کو بی بی کی زیادہ یاد دلائی، اچھی تقریر سے کارکنان کو نیا جوش بھی دیا، پی پی کو چاہیے آصفہ کو مسلسل مستقل سیاست میں رکھیں صرف متبادل کے طور پر نہیں کیونکہ اِس لڑکی میں دَم ہے۔


ایک اور ٹویٹ میں غریدہ فاروقی کا کہنا تھا کہ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ اچھا رہا، مناسب کراؤڈ اکٹھا کرلیا۔ پی ڈی ایم جلسوں کی کامیابی کی روانی رکھے ہوئے ہے۔ ملتان کا کریڈٹ یوسف رضا گیلانی اور صاحبزادوں کے نام اور ملتان کا جلسہ آصفہ بھٹو زرداری کے نام رہا۔ آصفہ ملتان کی ہیرو رہیں۔ اب لوگ انہیں سیاست میں مزید دیکھنا چاہیں گے۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *