Home / پاکستان / نجی ٹی وی پر دھمکی جاوید لطیف کے گلے پڑ گئی لیگی رہنما کیخلاف سخت قدم اٹھا لیا گیا

نجی ٹی وی پر دھمکی جاوید لطیف کے گلے پڑ گئی لیگی رہنما کیخلاف سخت قدم اٹھا لیا گیا

Sharing is caring!

لاہور( آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے جاوید لطیف کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما اور ایم این اے جاوید لطیف کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست شہری چوہدری محمد اکرم کی جانب سے سی سی پی او لاہور سمیت پاکستان سیٹزن پوورٹل پر بھی دی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ جاوید لطیف نے نجی ٹی وی پر دھمکی دی تھی کہ اگر مریم نواز کو کچھ ہوا تو وہ پاکستان کھپے کا نعرہ نہیں لگائیں گے، ان کا بیان ریاست پاکستان سے بغاوت کے مترداف ہے، جس سے عوام کے جذبات شدید مجروح اور عوام مشتعل ہوئے۔درخواست کے متن میں ہے کہ لیگی رہنما نے پاکستان کھپے کا نعرہ نہ لگانے کے جو عْذرات پیش کیے ہیں وہ عْذر گناہ بدتر از گناہ کے زمرے میں آتے ہیں، ان کے خلاف ریاست کے خلاف بغاوت، اپنے حلف کی خلاف ورزی کے سنگین جرائم کی دفعات کے تحت قرار واقعی قانونی کاروائی کی جائے۔ اور ان کے خلاف قانون کی تمام متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے اور انہیں فوری گرفتار کیا جائے۔۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *